قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے شہباز شریف کو باہر کا بندہ قرار دے کر وزیر اعظم کے لئے ان کی نامزدگی پارلیمنٹ کی توہین قرار دے دی، کہتے ہیں نواز شریف پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ہی ان حالات کو پہنچے۔

سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست کا باب بند ہو گیا، اب زیادہ سے زیادہ نون لیگ کی سرپرستی کر سکتے ہیں، شہباز شریف باہر کا بندہ ہے، وزیر اعظم کے لئے نامزدگی پارلیمنٹ کی توہین ہے، پارلیمنٹ کو نظرانداز کرنے کے سبب ہی ان کا یہ حال ہوا۔

SHARE

LEAVE A REPLY