اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی میں مزید 90روز کی توسیع کردی گئی، وزارت داخلہ نے فوج کے 350 جوانوں کی تعیناتی میں توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
’جیو نیوز‘ نے وزارت داخلہ کے نوٹیفیکیشن کی نقل حاصل کر لی، چیف کمشنر اسلام آباد نے 21 فروری کو وفاقی حکومت سے فوج کی تعیناتی میں توسیع کی درخواست دی تھی۔
فوج کو آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں 2014ء کے دھرنے سے قبل پہلی بار فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔
سال 2014 سے اب تک فوج کی تعیناتی میں توسیع دی جاتی رہی ہے












