پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے کہ کیا وزیراعظم عائشہ احد کے حمزہ شہباز کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنائیں گے؟
اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعظم کے لیے پہلا امتحان سامنے آیا ہے،کیا شاہد خاقان عباسی عائشہ احد کے الزامات کو نظرانداز کریں گےاور شریفوں کے درباری رہیں گے ؟
عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ عائشہ گلالئی کوغیرمناسب پیغام بھیجنے کاالزام مسترد کرتے ہیں، ن لیگ گلالئی کو پیسے دے کر ان کے خلاف استعمال کررہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف اپنی سیاسی زندگی کے آخری سانس لے رہے ہیں۔
سابق صدر آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کرپشن کی علامت ہیں، پیپلزپارٹی خود کو بچانا چاہتی ہے تو آصف زرداری سے دوری اختیارکرے۔













