ہمارے شہید خاندان، ادارے اور قوم کا فخر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ، کہتے ہیں شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدائے تیمرگرہ سپردِ خاک۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، تیمر گرہ میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
شہید میجر علی سلمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ میجر علی سلمان کی نماز جنازہ لاہور گیریژن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سینئر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
نماز جنازہ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔












