امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کے گھر پر حملہ کرنیوالا ملزم نینسی پلوسی کو اغوا کرنا چاہتا تھا۔
پراسیکیوٹر نے حملہ آور پر باقاعدہ الزامات عائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم ڈیوڈ ڈی پیپ نینسی پلوسی کو اغوا کرکے ان سے پوچھ گچھ کرنا چاہتا تھا۔
پراسیکیوٹر کے مطابق حملہ آور نے تہیہ کیا ہوا تھا کہ نینسی پلوسی سچ بتائیں گی تو انہیں جانے دے گا اور اگر ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے جھوٹ بولا تو ان کے گھٹنے کی ہڈی توڑ دے گا تاکہ دیگر ڈیموکریٹس کو سبق سکھایا جاسکے۔
کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور ڈیوڈ ڈی پیپ پر اغوا اور حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
ڈیوڈ ڈی پیپ نے نینسی پلوسی کے گھر پر پچھلے ہفتے حملہ کیا تھا اور اُن کے شوہر پال کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
Published on: 29 Oct 2022
امریکی ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ننینسی کے شوہر پال پر، گھر میں گھس آنے والےایک حملہ آور نے “پرتشدد حملہ” کیا ہے، وہ اب ہسپتال میں ہیں اور ان کی مکمل صحت یابی کی امید ہے ۔صدر بائیڈن اور دونوں جماعتوں کے قانون سازوں نے اس حملے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے، پیلوسی کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان ڈریو ہیمل نے کہا کہ جمعہ کو صبح کے وقت سان فرانسسکو میں نینسی کی رہائش گاہ میں میں گھس آنے والےایک شخص کے حملے کے وقت پیلوسی رہائش گاہ میں نہیں تھیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، واقعے کی تحقیقات سے واقف دو افراد نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پال پیلوسی پر حملہ آور نے ہتھوڑے سے حملہ کرکے انہیں شدید ضرب پہنچائی۔ ان کے مطابق، 82 سالہ پیلوسی کو سر اور جسم پر blunt force trauma کا سامنا کرنا پڑا، جس سے مراد ہتھوڑے سے حملے کے نتیجے میں پیش آنے والا ٹراما ہے۔
زخموں اور شدید سوجن اور دیگر زخموں کے لیے ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔
حملہ کرنے کرنے والا شخص پال پر تشدد کے دوران چیخ چیخ کر پوچھ رہا تھا کہ ’’ نینسی کہاں ہے، نینسی کہاں ہے‘‘۔
حملہ آور حراست میں ہے اور حملے کے محرکات کی تفتیش جاری ہے۔
ہیمل نے ایک بیان میں کہا، “اسپیکر اور ان کا خاندان حملے کے بعد سب سے پہلے پہنچنے والے سکیوریٹی کے اہل کاروں اور طبی عملے کے مشکور ہیں، اور اس وقت پرائیوسی کی درخواست کرتے ہیں۔””












