ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے زور دیا ہے کہ جرمنی میں آباد ترک نژاد جرمن شہری قدامت پسند سیاستدان انگیلا میرکل کو ووٹ دینے کی غلطی نہ کریں۔
جرمنی میں انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے ترک صدر ایردوآن نے اپنے ہم وطنوں کو خبردار کیا ہے کہ چانسلر میرکل کی سیاسی جماعت سی ڈی یو کے علاوہ اپوزیشن سوشل ڈیمویٹک پارٹی (ایس پی ڈی) اور گرین پارٹی بھی ’ترکی کی دشمن‘ ہیں، اس لیے ترک نژاد جرمن شہری اس انتخابی عمل میں انہیں ووٹ ہرگز نہ دیں۔
ایردوآن کی اس بیان بازی پر جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابرئیل نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صدر کو جرمن الیکشن میں ’دخل اندازی‘ نہیں کرنی چاہیے۔













