شمالی کوریا کاہائیڈروجن بم کا ممکنہ تجربہ اور جاپانی تشویش

0
1085

جاپان نےشمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کے تجربے کی دھمکی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ جاپانی وزیر دفاع نے خدشے کا اظہار کہ شمالی کوریا اس تجربے کے لیے جاپانی فضائی حدود بھی استعمال کر سکتا ہے۔

ان کے بقول پیونگ یانگ کے پاس درمیانے درجے کے بیلسٹک میزائل پر ہائیڈروجن بم نصب کرنے کی صلاحیت بھی ہے۔ اس قبل بھی شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل ٹیسٹ کرنے کے لیے شمالی جاپانی جزیرہ ہوکائیڈو کی بالائی فضا استعمال کی تھی۔

شمالی کوریائی وزیر خارجہ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ تجربہ بحر الکاہل کے اوپر سے کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد جزیرہ نما کوریا اور مشرق بعید کے ممالک میں پیدا شدہ بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY