چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول

0
1196

چاند پر بھیجے گئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ ’آئی کیوب قمر‘ سے پہلی تصویر موصول ہوگئی۔

چینی خلائی مرکز نے خصوصی تقریب میں آئی کیوب قمر کی تصویر پاکستانی سفیر کے حوالے کی، آئی کیوب قمر نے لانچ کے سات روز بعد چاند کے مدار سے پہلی تصویر سورج کی حاصل کی۔

آئی کیوب قمر کی اس پہلی تصویر میں سورج کی روشنی دکھائی دے رہی ہے۔

سپارکو کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے والا پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر12گھنٹے میں چاند کا مکمل چکر لگائے گا،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں چاند کی سطح سے دو سو کلومیٹر کے فاصلے سے منظر کشی کرے گا، آئی کیوب قمر کے سگنلز تین لاکھ ساٹھ ہزار سے لے کر چار لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے زمین پر موصول کئے جائیں گے۔

ترجمان سپارکو نے بتایا کہ آئی کیوب قمر نے چاند کے گرد 3 چکر لگا لئے ہیں، مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے مدار میں گردش کرے گا۔

سپارکو ترجمان کا کہنا تھا کہ مدار پر پہنچے کے بعد سیٹلائٹ ڈیزائن کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے ، تمام ذیلی نظام کا ڈیٹا بہترین نتائج دے رہا ہے، امیجنگ پے لوڈ مکمل طور پر فعال ہے۔

ترجمان سپارکو نے مزید بتایا کہ آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سسٹمز اور پروٹو کولز کی مدار میں ٹیسٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، یہ مشن چاند کے مدار میں پہنچنے کے بعد 5 سے 6 دن تک تجرباتی مراحل میں رہے گا۔

واضح رہے آئی کیوب قمر 3مئی کو چین کے شہر ہینان کے وینچنگ خلائی سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

پاکستان کا پہلامصنوعی سیارہ ’آئی کیوب قمر‘ چاند کے مدار میں داخل ہوگیا۔

چینی نیوز ایجنسی نے چائنا نیشنل سپیس ایڈمنسٹریشن کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ’چینگ ای 6‘ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 12 منٹ پر چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیٹلائٹ کے سسٹمز کو مدار میں ٹیسٹ کرنے میں ایک ہفتے کا وقت لگے گا، آئی کیوب قمر کے کنٹرولرز، سب سٹم اور پروٹوکولز کا مدار میں ٹیسٹ شروع ہوگیا ہے، آئی کیوب 16 مئی کو چاند کی پہلی تصویر بھیجے گا۔

یاد رہے کہ 3 مئی کو پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چین کے شہر ہینان کے وینچینگ خلائی سینٹر سے دوپہر 2 بجکر 27 منٹ پر روانہ ہوا تھا، جس کے بعد پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا چھٹا ملک بن گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY