اداکار جو ٹی وی سے پہلے کچھ اور کام کرتے تھے تاہم انہوں نے بعد میں اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے بے پناہ شہرت حاصل کی ، ان میں سر فہرست نام کامیڈی نائٹس وڈ کپل شرما کے میزبان کا ہے۔ کپل دنیا بھر میں اپنی حس مزاح کی وجہ سے مشہور ہیں، اس سے پہلے وہ ایک سنوکر کلب میں نوکری کرتے تھے، کپل نے ٹیلی فون آپریٹر کا کام بھی کیا۔
مہیش بھٹ کی ویب سیریز سے مشہور ہونے والی نیہا شرما اداکاری کرنے سے پہلے ایک جرنلسٹ تھیں۔
اسی طرح مشہور ٹی وی سیریل سی آئی ڈی سے کون واقف نہیں، اس کے جاندار کردار پرڈیومن جن کا مشہور ڈائیلاگ زبان زد عام ہے۔ پتہ کرو دیا؟ لیجنڈری اداکار پیشہ وارانہ طور پر پہلے ایک بینکر تھے۔
سنیل گرور جو اپنی سٹیج اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان کا کردار گدی شائقین میں بے پناہ مقبول ہے۔ وہ اس سے پہلے ایک ریڈیو جوکی تھے۔
بھوپال سے تعلق رکھنے والے بھارت کی فیورٹ بہو دیویانکا ترپاٹھی فلم دنیا سے وابستہ ہونے سے پہلے رافیل اکیڈمی میں بطور ایگزیکٹو آفیسر کام کر رہی تھیں۔ وہ ڈانس شو نچ بلیئے میں بھی فاتح رہ چکی ہیں۔













