برطانیہ کا آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار

0
844

برطانیہ نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، برطانیہ نے آسیہ بی بی کی پناہ کی اپیل مسترد کر دی ہے۔ اس خوف کا اظہار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کو اپنی 12 لاکھ سے زائد مسلمان کمیونٹی کی طرف سے شدید ردعمل اور بد امنی کا خدشہ ہے۔

آسیہ بی بی کے شوہر عاشق مسیح نے برطانیہ کی وزیر اعظم سے اہلیہ کو تحفظ دینے کی اپیل کی تھی۔ آسیہ بی بی کی بیرون ملک پناہ کے لئے کام کرنے والی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ برطانیہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسیہ بی بی کو پناہ نہیں دے گا۔

برطانوی پاکستانی کرسچئن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ولسن چوہدری نے کہا کہ 2 ممالک نے آسیہ بی بی کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی تاہم برطانیہ ان میں شامل نہیں تھا۔

ولسن چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کو خدشہ ہے کہ آسیہ بی بی کی آمد سے سکیورٹی خدشات اور بے چینی بڑھے گی اور بیرون ملک برطانوی سفارتکاروں کو بھی خدشات لاحق ہوں گے جن پر لوگ حملہ کر سکتے ہیں۔ولسن چوہدری کا کہنا ہے کہ 2 ممالک نے آسیہ بی بی اور انکے
خاندان کو پناہ دینے کی پیشکش کی تھی جن میں سے ایک کی آفر قبول کرنے کا فیصلہ کیا گیا

SHARE

LEAVE A REPLY