بنگلا دیش کے اوپنرز نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا ہے۔

بنگلا دیش کی پہلی وکٹ71 کے مجموعے پر 11 ویں اوور میں گری جب تمیم اقبال ایک مشکل رن لینے کے چکر میں 39 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کی خلاف 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
شاداب نے ابھی تک 1 وکٹ لی

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف اور اوپنر احسان علی نے ڈیبیو کیا

ٹاس جیتنے کی بعد بات کرتے ہوئے بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لڑکے بی پی ایل کھیل کر آرہے ہیں اور پر اعتماد ہیں ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بناسکیں۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے مگر اب بنگلا دیش کو جلد آؤٹ کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

میچ میں پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ احسان علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کی ٹیم کی قیادت محمد محموداللہ کررہے ہیں جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، محمد نعیم، مٹن داس، متحمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY