پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہرارے ٹیسٹ میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔ قومی ٹیم کو اس میچ میں فتح حاصل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے روز کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ زمبابوے نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لیے صرف ایک وکٹ جبکہ زمبابوے کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 158 رنز درکار ہیں۔
اس میچ میں قومی کھلاڑی نعمان علی کی باؤلنگ میں کارکردگی بہترین رہی، انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی نے بھی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ہرارے ٹیسٹ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد باؤلرز نے بھی ایسی تباہ کن پرفارمنس دی کہ پہلی اننگز میں پانچ سو دس رنز کے پہاڑ تلے دب کر زمبابوین ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہو گئی تھی۔
زمبابوے نے 52 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ ایک رن کے اضافے پر میزبان ٹیم کو پانچویں بلے باز کا نقصان اٹھانا پڑا اور پوری ٹیم ایک سو بتیس رنز پھر ڈھیر ہو گئی۔
حسن علی نے کیرئر کی بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 27 رنز کے عوض پانچ شکار کیے۔
پانچ سو دس رنز کے پہاڑ جیسے بوجھ تلے دبے میزبان کھلاڑیوں کو 378 رنز کے خسارے پر فالو آن کی کڑوی گولی بھی نگلنا پڑی۔











