جرمنی کے مشرقی صوبے سیکسنی انہالٹ کے شہر ہالے میں ایک یہودی عبادت گاہ پر حملے کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ستائیس سالہ حملہ آور دائیں باز وکا ایک انتہا پسند بتایا گیا ہے۔

صوبے سیکسنی انہالٹ ہی سے تعلق رکھنے والے ملزم نے مسلح حالت میں اس یہودی عبادت گاہ میں گھسنے کی کوشش کی تھی مگر ناکام رہا تھا۔ اس وقت وہاں یوم کِیپور کی یہودی مذہبی تقریب کے لیے ستر سے لے کر اسی تک افراد موجود تھے۔

ملزم نے اس عبادت گاہ کے سامنے اور پھر ایک قریبی ریستوراں میں فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور کم از کم دو دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔ حملے کے بعد مسلح ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا مگر بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY