شورش زدہ ملک افغانستان میں گزشتہ برس 162 ہیلتھ سینٹرز مکمل طور پر تباہ يا بند ہوئے۔
افغان وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں موجود تین ہزار سے زائد ہیلتھ سینٹرز میں سے 162 تباہ ہوئے، جس کی وجہ سے قریب ایک ملین افراد کو طبی سہوليات فراہم نہ ہو سکيں۔
افغانستان میں ناقص طبی سہولیات کی وجہ سے شہریوں کو پاکستان، ایران اور بھارت جا کر علاج کرانا پڑتا ہے، جس پر لاکھوں امریکی ڈالرز خرچ ہوتے ہیں۔












