شمالی افغان صوبے فریاب کے فوجی مرکز ’کیمپ چِنایا‘ پر طالبان عسکریت پسندوں کی چڑھائی کے بعد ہونے والی ہلاکتیں سترہ اور زخمیوں کی تعداد انیس بتائی گئی ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان غفور احمد جاوید کے مطابق کیمپ چِنایا کا محاصرہ تین روز قبل کیا گیا تھا اور اس میں کُل 140 فوجی مقیم تھے۔ فریاب کی صوبائی کونسل کے رکن طاہر رحمانی نے بتایا کہ اس کیمپ پر طالبان نے قبضہ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ایک زوردار حملے کے بعد کیا تھا۔ دوسری جانب طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ کم از کم ستاون فوجیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں جبکہ تینتالیس کو ہلاک کیا گیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY