امریکی صدر بائیڈن نے پیر کے روز سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جس میں عدالت نے امریکی صدور کو اپنے عہدہ کی مدت میں، کارِ سرکار کے معاملے میں قانونی کارروائی سے استثنیٰ دیا تھا۔

یہ کیس سابق صدر ٹرمپ کے 2020 کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو مبینہ طور پر تبدیل کرنے سے متعلق تھا۔

صدر نے کہا، ’’کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے۔ حتیٰ کہ امریکہ کا صدر بھی۔‘‘

انہوں نے صدارتی اختیارات کی حدود کا احترام کرنے کا عزم کیا اور انتباہ کیا کہ مستقبل کے صدور ایسا نہیں کریں گے۔

بائیڈن نے کہا، ’’کوئی بھی صدر، چاہے ڈونلڈ ٹرمپ ہوں، اب قانون کو نظرانداز کرنے میں آزاد ہوگا۔‘‘

امریکہ کی سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ سابق صدور کو عدالتی کارروائی سے محدود استثنیٰ حاصل ہے۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے کیے گئے دعوے سے متعلق ایک مقدمے میں اعلیٰ ترین عدالت نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر کے سرکاری حیثیت میں کیے گئے اقدامات کو عدالتی کارروائی سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوتا ہے۔ لیکن اس کا اطلاق ان کے ایسے اقدامات پر نہیں ہوتا جو غیر سرکاری تصور ہوتے ہوں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں سال 2020 کے الیکشن کے نتائج الٹنے کی کوشش کے معاملے پر عدالتی کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے

SHARE

LEAVE A REPLY