برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے کے چین کے دورے کے تیسرے اور آخری دن چین اور برطانیہ کے درمیان تیرہ بلین ڈالر سے زائد کے کاروباری و اقتصادی سمجھوتے طے پا گئے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر تجارت لائم فوکس کا کہنا ہے کہ ان سمجھوتوں کے طے پانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ برطانوی اشیاء اور سروسز کی عالمی سطح پر قدر موجود ہے۔ فوکس کے مطابق ان سمجھوتوں کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو روزگار بھی حاصل ہو گا۔

برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ٹریزا مَے کا تین روزہ دورہ آج شنگھائی میں ختم ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY