امریکا کے وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن اپنے طویل دورے کی ابتدائی منزل سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وہ آج خلیج کی عرب ریاستوں میں پیدا سفارتی بحران کو حل کرنے کی نئی کوشش شروع کریں گے۔

وہ اتوار بائیس اکتوبر کو سعودی عرب اور قطر کے رہنماؤں کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ تنازعے کی شدت کو کم کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کا شروع کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ رواں برس جون سے خلیجی ریاستوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ مصر نے قطر کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کر رکھے ہیں۔

ٹِلرسن تقریباً تین ماہ قبل جولائی میں بھی ان ریاستوں کے دورے کر چکے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں قیام کے دوران امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب عراق تعاون کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY