تعلیم،صحت پر کام نہ ہواتوتمام پراجیکٹ بند کردیں گے،عدالت

0
965

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارنے پنجاب حکومت کو کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام نہ ہوا تو اورنج لائن سمیت تمام پراجیکٹ بند کردیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان نے لاہور کے اسپتالوں کی حالتِ زار پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

کیس کی سماعت کت دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ٹی وی چینلز پر اپنی تشہیر مہم پر کروڑ وں روپے لگا رہی ہے جبکہ اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی زیادہ ضروری ہے۔

اس موقع پر سپریم کورٹ نے اسپتالوں کے ایم ایس سے حلفیہ بیان اور سرکاری اسپتالوں کی آڈٹ رپورٹ بھی طلب کرلی۔

SHARE

LEAVE A REPLY