سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی حالت پہلے کی نسبت بہتر ہوگئی ،تیمارداری کےلئے نوازشریف،مریم نواز ، حسین نواز اسپتال پہنچ گئے ۔

ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر حسین نواز نے میڈیا کو کلثوم نواز کی حالت میں بہتری کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اعضا معمول پر آنے میں وقت لگے لگا۔

بیٹی مریم نواز نے قوم سے دعا کی اپیل کی اور کہا کہ پاکستان جانے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا،والدہ کی مکمل شفایابی پر ہی پاکستان جانے کا فیصلہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY