میر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہید زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 4پریل 1979 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 47 ویں برسی کے موقع پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج سے 47سال پہلے جمہوریت کے بانی اور ملک کو متفقہ آئین دینے والے کو پھانسی دی گئی ،اُن کا جرم بس یہ تھا کہ انہو ںنے قوم کو سامراج کی غلامی سے نجات دلائی ۔

انہوں نے کہا کہ آج تک نہ تو شہید زوالفقار علی بھٹو کو اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد کو انصاف مل سکا ہے ۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو ہی تھے جنہوں نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنا یا ۔

مرتضی وہاب زوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹوایک شخص کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ شہید زوالفقار علی بھٹوکا نظریہ اور فلسفہ قوم کو یاد ہے اور شہید زوالفقار علی بھٹو قوم کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہم زوالفقار علی بھٹو کے پیروکار ہیں جنہوں نے قوم کے لئے قربانی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کے فلسفے اور سوچ کو ہمیں آگے بڑھانا ہوگا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم قائد عوام زوالفقار علی بھٹوکے مشن کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے،زوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ عالم اسلام پوری دنیا کہ ایک اہم رہنما تھے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY