مستقبل کی ملکی پالیسی میں فوج کا کردار، تھائی پارلیمان نے بل منظور کر لیا

0
1002

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ نے  ایک مسودہٴ قرارداد کو منظور کر کے ملک میں مستقبل کی پالیسی سازی میں فوج کے کردار کا تعین کر دیا ہے۔

اس نئی قانون سازی کے تحت ایک قومی اسٹریٹیجی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو آئندہ دو دہائیوں تک ملکی پالیسیوں پرنگاہ رکھے گی۔

اس کمیٹی میں ملکی فوج کی نمائندگی بھی ہو گی۔ پارلیمنٹ میں اِس بل کے حق میں 281 ووٹ ڈالے گئے اور مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا۔

تھائی لینڈ میں فوج مئی سن 2014 سے ایک بغاوت کے بعد اقتدار سنبھالے ہوئے ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY