وفاقی کابینہ نے پاک فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کا سربراہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سدرن کور کی کمانڈ سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ان کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی سمری منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہے جسے آئندہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظور کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ان کی تعیناتی چار سال کے لیے ہوگی۔













