امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے امریکی فوج کی واپسی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی بہت مہنگی پڑرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام سے امریکی فوج واپس بلانا چاہتا ہوں، وقت آگیا ہے کہ ہماری فوج اب گھر واپس آجائے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی سے دوسرے ممالک کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY