وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ شخص اپنے ورکر سامنے لا کر خود چوہوں کی طرح چھپ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اس شخص کو عدالتوں میں پیش ہونے کی جرات نہیں۔

سینیٹ میں مراعات کا بل، دفاع نہیں کیا جاسکتا، اسمبلی خود کو دور کرلے، خواجہ آصف

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں الیکشن ترامیم چند منٹ میں پاس کروائی گئیں۔ پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں۔

اس دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین اراکین کو کھنڈرات اور باقیات قرار دے دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY