پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔

حارث سہیل نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ٹاس جیت کر بیٹگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 35رنز پر گری، امام الحق کو 17رنز پر لایون نے آؤٹ کیا۔

شان مسعود اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کے لئے اسکور میں 43 رنز بنائے، اسکور 78ہوا تو شان مسعود کو کولٹر نائیل نے کلین بولڈ کردیا۔

عمر اکمل نے حارث سہیل کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 176تک پہنچایا۔

عمر اکمل 49رنز بناکر کولٹر نائیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان شعیب ملک صرف 11رنز بناکر میکسویل کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

فہیم اشرف اور حارث سہیل پانچویں وکٹ کی شراکت میں قیمتی 59رنز بناکر ٹیم کا اسکور 249تک پہنچایا، فہیم اشرف 29رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اس دوران حارث سہیل نے اپنی سنچری مکمل کی۔ وہ 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عماد وسیم 13 گیندوں پر 28 رنز بناکر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کولٹر نائیل اور میکسویل نے دو، دو جبکہ لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے پہلے پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے آغاز سے پہلے دونوں ٹیموں نے سانحہ کرائسٹ چرچ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

پاکستان ٹیم میں شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، شعیب ملک، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ اور محمد عباس شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم آرون فنچ، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈز کومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، شان مارش، ایلکس کیرے، ناتھن کولٹر نائل، جھائے رچرڈسن، ناتھن لیون اور ایڈم زامپا پر مشتمل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY