پاکستانی وزارت داخلہ کی الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کی منظوری

0
175

وزارت داخلہ نے نفرت انگیزتقریر کرنے پر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی، انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ پیشی پر الطاف حسین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کے اجراء کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول ہیڈ کوارٹرز لیون سے رابطہ کیا جانے کا امکان ہے۔

بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پاکستان میں دہشت گردی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔

برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ناز شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے ریڈ وارنٹ کی منظوری بہت بڑی پیش رفت ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہدیکھنا ہوگا کہ پاکستان اور انگلینڈ میں کیسے رابطہ رہتاہے، مجھے آج ہی اسکاٹ لینڈ یارڈ سے بات کرنی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY