آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج روایتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ مد مقابل ہیںجس کا ٹاس میزبان انگلینڈ نے جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لئے اس میچ میں فتح ضروری ہےبصورت دیگر بنگلادیش کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے دونوں گروپس میں اس وقت دلچسپ صورتحال ہے، گروپ بی میں سیمی فائنل لائن اپ ابھی اوپن ہے لیکن گروپ اے میں انگلینڈ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکا ہے۔
آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کہتے ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف ان کا میچ Must win کی صورت رکھتا ہے، ہمیں اپنی بہترین پرفارمنس سامنے لانی ہے۔ امید ہے کہ ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کی ٹیم نے اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں کی ہے ،بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کیخلاف دونوں ہی میچز بے نتیجہ رہے یوں آسٹریلیا کے دو پوائنٹس ہیں اور اگلے مرحلے میں پہنچنے کے لئے آسٹریلیا کو اس میچ میں لازمی فتح درکار ہو گی

SHARE

LEAVE A REPLY