سات بارکی آسٹریلین اوپن چیمپئن سرینا ولیمزچین کی وانگ یانگ سے تیسرے ہی راؤنڈ میں شکست کھا کرایونٹ سے باہر ہوگئیں ، اپ سیٹ شکست پرسرینا اور ان کے مداح حیرت زدہ رہ گئے۔
میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے ویمن ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں بڑا اپ سیٹ ہوگیا ۔
سات بارکی چیمپئن امریکا کی سرینا ولیمزکوچین کی وینگ یانگ نے باآسانی شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، چینی حریف کے آگے سرینا ولیمز بالکل بے بس نظر آئیں۔
چینی کھلاڑی نے چھ ۔چار ،چھ۔ سات اور سات۔ پانچ کی فتح کے ساتھ سب کو حیران کر دیا۔











