برج ٹاون ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز نےکھانے کے وقفے تک دوسری اننگ میں3وکٹ کے نقصان 112رنز بنالئےہیں۔

کالی آندھی نے کل کے اسکور 1وکٹ پر 41رنز سےکھیل کا آغاز کیا تو اسے پاکستان اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 40رنز درکار تھے۔

چوتھے روز کے ابتدائی سیشن میں ویسٹ انڈیز نے2وکٹ کے نقصان پر مجموعے میں مزید 71 رنز کا اضافہ کیا ،جسے اب پاکستان پر31 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

گرین کیپس کی جانب سے عامر ،عباس اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں 312رنز بنائے تھے جس کے جواب میں گزشتہ روز پاکستانی ٹیم نے 393کا مجموعہ ترتیب دیا اور 81رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔

پاکستان کی طرف سے اظہر علی نے سنچری جبکہ کپتان مصباح الحق اور احمد شہزاد نے نصف سنچریاں بنائی،مصباح الحق سنچری سے ایک رنز کی دوری پر آوٹ ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY