پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

0
1325

لندن کے لارڈز میدان میں پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلش براڈ کاسٹرز نے کھانے کے وقفے پر سابق کپتان عمران خان کے بیٹوں کا انٹر ویو نشرکردیا۔

اس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ طور پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے اسکائی اسپورٹس کے خلاف انگلش بورڈ سے باضابطہ شکایت کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے اس نشریات کے خلاف احتجاجاً وقفے کے بعد پاکستانی ٹیم کو میدان میں نہ اتارنے کے آپشن پر بھی غور کیا تھا، کچھ دیر مؤخر کرنے کے بعد انٹرویو نشر کردیا گیا۔

یہ انٹرویو انگلینڈ کے سابق کپتان اور اسکائی اسپورٹس کے موجودہ براڈکاسٹر مائیک ایتھرٹن نے لیا تھا، جس میں عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے اپنے والد کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY