سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق کچھ حملہ آوروں نے ملک کے مشرقی علاقے میں واقع ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
اتوار کے دن بتایا گیا ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں چار حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ جس علاقے میں یہ کارروائی کی گئی ہے، وہ تیل کی دولت سے مالا مال ہے اور وہاں شیعہ آبادی اکثریت میں ہے۔












