وکی ليکس کے بانی جوليان اسانج کی طرف سے اپنی گرفتاری کے وارنٹ کے خلاف دائر کردہ مقدمے کو آج ايک برطانوی عدالت نے مسترد کر ديا ہے۔

انگلينڈ اينڈ ويلز کی چيف مجسٹريٹ ايما آربتھنوٹ نے يہ فيصلہ سناتے وقت کہا کہ وہ اس بات پر قائل نہيں ہو پائیں کہ وارنٹ کو منسوخ کرنے کی ضرورت ہے۔ چھياليس سالہ اسانج لندن ميں ایکواڈور کے سفارت خانے ميں پچھلے پانچ سال سے پناہ ليے ہوئے ہيں۔

انہيں خوف ہے کہ پکڑے جانے پر انہيں سويڈن اور پھر امريکا کے حوالے کيا جا سکتا ہے۔ اسانج کو سويڈن ميں جنسی زيادتی کے ایک مقدمے کا سامنا بھی ہے۔ وہ امريکا کی کئی خفيہ دستاويزات اپنی ويب سائٹ پر جاری کرنے کے سبب امريکی حکام کی نظروں ميں ملزم ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY