افغانستان میں طالبان نے پیپلز پیس موومنٹ کے ستائیس ارکان کو مغربی صوبے فراہ سے اغوا کر لیا ہے۔ اس تنظیم کے ایک رہنما اقبال خیبر نے  بدھ کو بتایا کہ ان کے ساتھیوں کو ہرات سے واپسی پر ضلع بالا بلک کے قریب طالبان اپنے ساتھ لے گئے۔

یہ لوگ ایک امن مارچ میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔خیبر کے بقول اس سلسلے میں طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے تاہم ان کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

مغوی پورے ملک میں امن کا پیغام پھیلانے کی ایک مہم پر نکلے ہوئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY