جرمنی کے چار مختلف شہروں کے سٹی ہال میں بم نصب کرنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔ بدھ کے روز یہ دھمکیاں ملنے کے بعد ایرفُرٹ، فورز ہائیم، سویکاؤ اور ڈسلڈورف میں سٹی ہال کی عمارتیں خالی کرا لی گئیں۔

حکام ابھی تک یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ ان دھمکیوں کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں تاہم اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کی طرف سے کئی گھنٹوں تک تلاشی کے بعد ان عمارتوں کو محفوظ قرار دے دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY