بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک فوجی اور پانچ مشتبہ جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کا آغاز اتوار کے روز اس وقت ہوا، جب عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر پاکستان کی طرف سے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں داخلے کی کوشش کی۔

نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق اس بھارتی دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں۔ کرنل کالیا کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ آخری خبریں آنے تک وقفے وقفے سے جاری تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY