لاہور کے علاقے زمان پارک جانے والے راستے سے کینٹینرز ہٹا کر بیریئرز لگا دیے گئے۔
واضح رہے کہ لاہور میں زمان پارک میں ہی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بیریئرز کے قریب پولیس اہلکار بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔
اسی کے پیشِ نظر گاڑیوں کو مال روڈ سے آنے یا جانے سے روک دیا گیا۔












