افغانستان میں ہوئے متعدد حملوں کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ حکام نے بروز ہفتہ بتایا کہ تین مختلف حملوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
طالبان باغیوں نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ یہ تازہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں، جب افغانستان میں قیام امن کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
آئندہ ہفتے ہونے والی اس کانفرنس میں طالبان سے امن مذاکرات شروع کرنے پر گفتگو کی جانا ہے












