یمن میں سعودی عسکری اتحاد کے ایک فضائی حملے میں کم از کم بیس عام شہریوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اتوار کو رات دیر گئے کی گئی اس فضائی کارروائی کا نشانہ مبینہ طور پر ایک شادی کی تقریب بنی۔
یہ واقعہ شمال مغربی یمن میں حجہ نامی علاقے میں پیش آیا۔ علاقے کے ایک ڈاکٹر نے روئٹرز کو چالیس افراد کی ہلاکتوں اور چھیالس زخمیوں کا بتایا ہے، جن میں تیس بچے بھی شامل ہیں۔ سعودی عسکری اتحاد نے اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔












