بھارت کے شمالی حصے میں واقع ایک پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ریاست اُتر پردیش کے شہر انچاہار میں واقع اس پاور پلانٹ میں ایک نئے لگائے جانے والے بوائلر میں یہ دھماکا ہوا۔
پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، کیونکہ ایک درجن سے زائد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ 500 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے اس پاور پلانٹ کو فی الحال آزمائشی طور پر چلایا جا رہا تھا۔











