فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لیے فاٹا یوتھ جرگے کے تحت مختلف قبائلی علاقوں اور شہروں میں دستخطی مہم جاری ہے۔
فاٹاکوخیبرپختونخواہ میں ضم کرنےکےلئےسیاسی جماعتوں، یوتھ تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعدادمیں اپنے دستخط کئے۔ دستخطی مہم کے شرکاءنےمطالبہ کیا کہ قبائلی عوام صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ انضمام چاہتے ہیں ۔
خیبرایجنسی کےجمرودپریس کلب میں بھی فاٹاانضمان کےلئےدستخطی مہم جاری ہے، مہم میں بڑی تعدادمیں نوجوان حصہ لے رہےہیں اورفاٹاکوخیبرپختونخواہ کا حصہ بنانےکےلئے اپنی رائے کا اظہار کررہےہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی فاٹایوتھ جرگہ کےشرکاء نے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔












