سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی رات میں کیے جانے والے فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے دو مزید اہم کمانڈر مار دیے گئے ہیں۔ ان کمانڈروں کے نام اور دوسری تفصیل جاری نہیں کی گئی۔ سعودی ٹیلی وژن الاخباریہ کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے طیاروں نے دو مختلف حملوں میں پچاس سے زائد حوثی باغیوں کو ہلاک کیا ہے۔ یہ حملے حوثی ملیشیا کے دوسرے اہم ترین لیڈر صالح الصمد کی ہفتے کے روز ہونے والی تدفین کے بعد کیے گئے۔ صنعاء میں ہونے والی تدفین میں سینکڑوں یمنی باشندوں نے شرکت کی تھی۔ اس موقع پر حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالمالک حوثی نے خطاب بھی کیا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY