چین میں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے ڈرون کے ذریعے پارسل ڈلیوری سروس کا آغاز کر دیا ہے ۔
زمینی راستوں سے سامان کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے دوران اکثر اوقات کئی مشکلات اور پریشانیاں پیش آتی ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سامان منٹوں میں بھیجا جاسکے گا۔
چین کے صوبےShaanxiمیں آن لائن شاپنگ ویب سائٹ کی جانب سے شروع کی جانے والی اس سروس کے تحت پارسل کی تیز رفتار منتقلی کیلئے ڈرون استعمال کرنے کی کامیاب آزمائش بھی کی گئی جس نے پارسل مطلوبہ ایڈریس پر ٹھیک ٹھیک پہنچا کر اس شعبے میں بھی اپنی خدمات پیش کر دی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے استعمال کئے گئے کامیاب تجربے کے دوران10سے15کلو گرام وزنی پارسل ڈرون کے ذریعے مختلف مقامات پر 15سے 20کلو میٹر تک پہنچانے میں کامیاب ہو گیا











