رائیونڈ روڈ کیس :نیب لاہور میں نواز شریف کی طلبی

0
657

قومی احتساب بیورو لاہورکی جانب سے رائیونڈ روڈ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 20 مئی کی صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا

مئی کی 15تاریخ کو جاتی امراء کے ملازمین نے نیب ٹیم سے نواز شریف کی طلبی کا نوٹس وصول کیا تھا۔ ۔۔

نیب کے مطابق نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی شہباز شریف کے ساتھ مل کر بطور وزیراعظم 1998ء میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفاد کیلئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کروائیْ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت میں اضافہ ہوا۔نیب کے مطابق نواز شریف کے حکم سے ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا۔

اس سے قبل نیب نے نواز شریف کو 21 اپریل کو طلب کیا تھا لیکن وہ بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے ڈی جی نیب لاہور نے دو ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔

رائیونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو نیب طلبی پر ریکارڈ جمع کراچکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY