پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یکم جون سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس آج یعنی منگل کی شام لیڈز پہنچ گئی ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم لیڈز ہیڈنگلے پر پہلا پریکٹس سیشن کل یعنی بدھ کو کرے گی ۔

اس گرائونڈ پر پاکستان نے اب تک 10 ٹیسٹ میچ کھیلے جس میں سے 9 انگلینڈ اور ایک آسٹریلیا کے خلاف ہے تاہم گرین شرٹس 2 ٹیسٹ میں کامیاب رہے ،5میں انہیں شکست ہوئی جبکہ 3ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

اس میدان پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف جیت جولائی 1987ء میںعمران خان کی قیادت میں حاصل کی جس میں ٹیم نے اننگز اور 18رنز سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ پاکستان کو دوسری جیت جولائی 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ملی جب گرین شرٹس نے کینگروز کو 3وکٹ سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ 2میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور اگر گرین شرٹس دوسرا ٹیسٹ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو وہ ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آجائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY