نواز ، شہباز کی ملاقات ، نیب کیسز، سیاسی صورتحال پر گفتگو

0
1119

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اہلخانہ کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے نیب دفتر لاہور میں ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی۔

خاندان کے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے کھانا ساتھ لائے تھے جس میں پالک گوشت، بریانی، قورمہ اور زردہ شامل تھا۔

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں 5 اکتوبر سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی تحویل میں ہیں۔

28 نومبر کو لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY