جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملاقات میں تسلیم کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کی سرگرمیاں مجموعی طور پر خطے اور بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے تحفظات کا باعث ہیں۔

جرمن دارالحکومت برلن میں اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انگیلا میرکل نے کہا کہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کا علاقائی سطح پر اثرورسوخ پریشان کن ہے، بالخصوص اسرائیل کی سلامتی کے لیے۔ قبل ازیں میرکل نے نتین یاہو کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا

SHARE

LEAVE A REPLY