نقل کی روک تھام،الجزائر اور عراق میں انٹرنیٹ سروس بند

0
789

الجزائر اورعراق کی حکومت نے امتحانی پرچہ آئوٹ ہونے کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے پورے ملک میں انٹرنیٹ اورفیس بک سمیت تمام سماجی رابطوںکی ویب سائٹس ہی بندکردیں ۔

الجزائرکی حکومت نے امتحانات کے دوران پرچوں کے سوالات انٹرنیٹ کے ذریعے لیک ہونے کی شکایات پر انٹرنیٹ سروسز کے خلاف سخت اقدامات کئے ہیں ااورپورے ملک میں انٹرنیٹ سروس ہی بند کردی جس کے باعث انٹرنیٹ کے صارفین فیس بک سمیت سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹ تک رسائیدوران امتحانات بلاک کردی ہے۔

الجزائرکی وزیرتعلیم نے باقاعدہ سرکاری ریڈیو پراعلان کیا ہے کہ امتحانات کے دوران روزانہ صبح 2 گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی کیونکہ اس عرصے کے دوران ملک بھر میں طلبا کے امتحانات ہورہے ہیں اسلئے ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروس اورسوشل میڈیا تک رسائی منقطع رہے گی ۔

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امتحانات میں ہرممکن حد تک نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ،گرچہ وہ اس اقدام سے خوش نہیں لیکن امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے یہ اقدام نا گزیر تھا۔

اسی طرح عراق میں بھی امتحانی پرچے آئوٹ ہونے کی شکایات پر ملک بھرمیں روزانہ دو گھنٹے تک انٹرنیٹ سروس بند رہے گی،عراق میں بھی یہ اقدام امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY