یورپین سینٹرل بینک کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں یورپ میں مہنگائی کی شرح میں 8.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جوکہ سینٹرل بینک کی توقع سے 4 گنا زیادہ ہے۔

یورپین سینٹرل بینک کے ذرائع سے سامنے آنے والی اور یورپین ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والی خبروں کے مطابق بینک کی پیشگوئی تھی کہ اضافہ 2 فیصد کے قریب ہوگا لیکن جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ان کے مطابق یہ اضافہ چار گنا زیادہ ہوکر سامنے آیا ہے۔

اسی باعث اطلاعات ہیں کہ یورپین سینٹرل بینک آئندہ 2 ماہ کے لیے اپنے شرح سود میں بھی اضافہ کرے گا، یہ اضافہ 25 بیسز پوائنٹ سے 50 بیسز پوائنٹ کا ہو سکتا ہے۔

یورپین سینٹرل بینک کا اس اضافے کے لیے مخمصہ یہ بھی ہے کہ کورونا وائرس کے ایک طویل وقفے کے بعد جب اس کی اکانومی کچھ سنبھلنے لگی تھی تو اسے روس یوکرین جنگ کا مسئلہ آگیا، ایسے میں شرح سود میں کیا گیا اضافہ کہیں کچھ چلتی معیشت کو بریک نہ لگا دے۔

SHARE

LEAVE A REPLY