ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مسودےکے تحت امریکی بحری ناکہ بندی 30 دن کے اندر ختم کی جائے گی، ایران کے تیل اورپیٹروکیمیکل برآمدات پر پابندیاں معطل کرنا بھی مسودے میں شامل ہے، مسودے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پرفوری اورمستقل جنگ بندی بھی شامل ہے،

امریکا و اتحادیوں کو ایران کی تعمیرِ نو کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالر دینا ہوں گے، حتمی معاہدے میں ایران کا میزائل پروگرام اور مزاحمتی گروپوں کی حمایت شامل نہیں، مذاکرات کے دوران ایران کے 24 ارب ڈالر منجمد اثاثے جاری کیے جائیں گےجبکہ مذاکرات سے قبل ہی امریکا ایران کے منجمد 12 ارب ڈالر جاری کرے گا،

حتمی ایران امریکا معاہدہ کی توثیق سلامتی کونسل قراردادکے ذریعے کرنا بھی مسودے میں شامل ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY